بھارت کا پاک فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام

منگل 19 اپریل 2016 17:28

بھارت کا پاک فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام

جموں/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء) بھارت نے پاک فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے سامبا سیکٹر میں بھارتی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف حکام کا دعویٰ ہے کہ پاک فوج نے جموں کے سامبا سیکٹر میں کنٹرول لائن پرایک مرتبہ پھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے اگلی ریگل چوکی کے پاس صبح کے وقت کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھ کرفائرنگ کی جس کے بعد پاکستانی فوج نے ریگل اور چلائری چوکیوں پر فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :