دنیا کے مختلف ملکوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، افغانستان،ٹیکساس اورچلی میں 40 افراد ہلاک

منگل 19 اپریل 2016 16:25

دنیا کے مختلف ملکوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، افغانستان،ٹیکساس اورچلی ..

کابل/ سنتیاگو/ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء) دنیا کے مختلف ملکوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں افغانستان ،امریکی ریاست ٹیکساس اورچلی میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں بارشوں ا ور سیلاب نے تبائی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی ہے ۔ بارش کے باعث تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔ سیلاب سے شمالی بغلان، سمنگان، شمال مشرقی تخار سمیت کئی صوبے متاثر ہوئے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادیجس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریاست میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا ہے بارشوں سے ہوسٹن شہرسب سے زیادہ متاثرہواہے۔

(جاری ہے)

بارشوں سے سب سے زیادہ ہوسٹن شہرمتاثرہواہے جس کی سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کررہی ہیں سڑکوں پرپانی کھڑاہونے کے سبب درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جبکہ متعددمقامات پرحادثات بھی پیش آئے۔

انتظامیہ نے بارشیں رکنے تک شہرکے تمام اسکول بندرکھنے کااعلان کیاہے۔شدیدبارشوں سے بجلی کانظام بھی بری طرح متاثرہوااوربہت سے علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک چارسوملی میٹرسے زائدبارش ریکارڈکی جاچکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کیلئے فلڈوارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ادھر لاطینی امریکی ملک چلی میں شدید بارشوں کے بعد معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ چالیس لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہوگئے۔ سان تیاگو میں ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔