کراچی کے علاقے ہجرت کالونی سے پولیوورکرلاپتہ

منگل 19 اپریل 2016 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے ہجرت کالونی سے پولیوورکرلاپتہ ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق پولیو ورکرہجرت کالونی سیکٹرڈی 2 اسٹریٹ 18سے لاپتہ ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیورضاکارآمنہ کی جگہ اسکی ڈیوٹی دینے آنے والی بہن شبانہ گزشتہ روزسے لاپتہ ہے۔بھائی خیال محمدکے مطابق میں اپنی بہن13سالہ شبانہ کوانسدادپولیودفترچھوڑکرگیاتھا۔

(جاری ہے)

بھائی کے مطابق آمنہ لیڈی ہیلتھ ورکرہے،پرچہ دینے کی وجہ سے وہ کام پرنہیں گئی تھی۔بہن آمنہ کے مطابق شبانہ کوانتظامیہ کی جانب سے دوائیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔شبانہ پولیوکے قطرے پلانے کیلئے نکلی پھراس کاپتہ نہیں کہاں گئی۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شبانہ کاانسدادپولیو مہم سیکوئی تعلق نہیں ہے۔ادھرڈی ایس پی سول لائن نے موقف اختیار کیا کہ شبانہ شعیب نامی لڑکے کیساتھ کہیں گئی ہے،معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :