خطرناک دہشت گردوں کا سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے کا سلسلہ جاری

منگل 19 اپریل 2016 16:11

خطرناک دہشت گردوں کا سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے کا سلسلہ جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) خطرناک دہشت گردوں کا سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،چوہدری اسلم اورسکیورٹی اہلکاروں کے قتل کاماسٹرمائنڈقاری شاکراللہ سمیت 19سے زائد دہشت گردعدم ثبوت پررہاکردیئے گئے ہیں ۔رہادہشت گردوں نے نیٹ ورک مضبوط کرنا شروع کردیاہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد قاری شاکر اللہ چند ماہ قبل کراچی جیل سے رہا ہوا،قاری شاکر کا تعلق کالعد م تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

شاکر اللہ رہائی کے بعد افغانستان فرار ہوگیا اوروہاں سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک چلارہا ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قاری شاکر ایس ایس پی چوہدری اسلم پر خودکش حملے سمیت سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابقٍ قاری شاکر بنارس اور دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے اور فائرنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔قاری شاکراللہ کوعدم ثبوت اورگواہوں کے دستیاب نہ ہونے پررہاکیاگیا۔ذرائع کے مطابق سندھ بھرکی جیلوں سے رہاہونے والے19سے زائدافرادافغانستان منتقل ہوگئے ہیں۔سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ رہائی پانے والے دہشتگرد شہر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :