چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن، سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

چھوٹو گینگ کی جانب سے دو خفیہ سرنگیں‌بنائے جانے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 16:05

چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن، سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء): راجن پور کچہ کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔ آپریشن میں پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن پر سول سیکرٹریٹ میں اہم ویڈیو لنک اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کی جانب سے دو خفیہ سرنگیں بنانے کا انکشاف ہوا تاہم ذرائع نے بتایا کہ خفیہ سرنگوں کا سراگ لگا لیا گیا ہے جبکہ حالات بھی اب کنٹرول میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کی کامیابی میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔ جبکہ چھوٹو گینگ کے 41 میں سے 21 مورچوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔