وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 99 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 19 اپریل 2016 14:19

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 99 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کے مختلف خصوصی پروگراموں کے لئے 1کھرب 73 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب ‘پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لئے 13ارب 43 کروڑ ‘ ایرا کے لئے 8 ارب 55 کروڑ اور عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 62 ارب 29 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :