پاکستانی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے اگلی پوسٹوں کو نشانہ بنایا،بھارت کا الزام

منگل 19 اپریل 2016 12:55

پاکستانی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے اگلی پوسٹوں کو نشانہ بنایا،بھارت ..

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامبا سیکٹر میں بھارتی فوج کی اگلی پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے ،بھارتی میڈیا نے بی ایس ایف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے کچھ لمحہ قبل پاکستانی فوج کی جانب سے ضلع سامبا میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی اور سامبا سیکٹر میں بھارتی فوج کی اگلی پوسٹوں پر چار سے پانچ روند فائر کئے گئے جس کے جواب میں بی ایس ایف کی جانب سے جوابی فائرنگ ہوئی تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،بی ایس ایف نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے فائرنگ کے بعد ان افراد کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :