دیار غیر میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر ہیں‘واجد علی برکی

منگل 19 اپریل 2016 12:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) سابق صدارتی مشیر برائے اوورسیز ، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور پیپلز بزنس فورم برطانیہ کے سابق چیئرمین واجد علی برکی کا کہنا ہے کہ دیار غیر میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ جو زندگی کے تمام شعبہ میں کارہائے نمایاں سر انجام دے کر ملک کی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ اربوں کا زرمبادلہ بھیج کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے پاکستان کے عوام کی خاطر جانوں کے نذ ر انے پیش کیے سیاست سیاست کھیلنے والے بتائیں کون سی جماعت کے قائدین نے پاکستان کے عوام کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر کے دورہ کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو ازم ایک نظرئیے کا نام ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں جھنوں نے ہمیشہ جمہوریت ارو جمہوری اداورں کو نہ صرف بچایا بلکہ مضبوط بھی کیا۔

(جاری ہے)

ہندوستان پہلے دن سے کشمیر کی آزادی کو ناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری خدمات کے بعد آزاد کشمیر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست اب نئے موڑ میں داخل ہو گی آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کارگردگی کی بنیاد پر ایکبار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :