پنجاب اور بلوچستان میں بارش سے گرمی اور مچھر کے ستائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

منگل 19 اپریل 2016 11:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء ) پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش سے گرمی اور مچھر کے ستائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کے خدشہ کااظہار کیا گیا ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان ، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ڈی جی خان ، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ ، ڑوب ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش ساہیوال،لیہ05، کوٹ ادو04،ڈی جی خان03،بھکر02،فیصل آباد01، ژوب05،بارکھان03اور کوئٹہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد 41 اور نورپور تھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔