حکومت صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کے ذریعے انقلاب لارہی ہے،ملک تنویراسلم سیتھی

مالی بجٹ میں موٹروے، صحت اور تعلیم پر خاصی رقم مختص کی جائیگی ، بوچھال للہ ایکسپریس وے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے،صوبائی وزیرکاجھامرہ میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 18 اپریل 2016 22:50

کلر کہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جلد فنکشنل ہونے والے ہیں موضع جھامرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے انقلاب لا رہی ہے اس سال مالی بجٹ میں موٹروئے صحت اور تعلیم پر ایک خاصی رقم مختص کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بوچھال للہ ایکسپریس وئے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے اس سڑک کی تعمیر سے جہاں علاقے کے عوام کو فائدہ ہو گا وہاں موٹر وئے سالٹ رینج میں کسی بھی ہنگامی صورت میں عوام کو سفر کے لئے متبادل راستہ بھی مل جائے گا انہوں نے کہا کہ منارہ سے کلر کہار تک سڑک کو بھی اس سال ڈبل کرانے کا منصوبہ بھی منظور کرائیں گے انہوں نے موضع جھامرہ کی گلیوں کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا بوچھال کلاں سے جھامرہ اور کہوٹ بھسین روڈ کو کارپٹ روڈ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا اس جلسہ میں عوام کی فرمائش پر ایک سٹیڈیم بنانے پر بھی غور کیا گیا اور عوام سے وعدہ کیا کہ جلد ہی اس منصوبے کے لئے پنجاب حکومت سے گرانٹ منظور کرائیں گیاس جلسہ سے سابق ناظم یونین کونسل بوچھال کلاں ملک اشرف ذکی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر کہار کے صدر ملک اشتیاق حسین کرنل ر ملک اسلم جھامرہ ملک توقیر جھامرہ چیئرمین یونین کونسل میانی ملک ناصر منیر ملک تصدق حسین دھرکنہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :