حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے،عرفان صدیقی

پیر 18 اپریل 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اسی وقت انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کر دیا تھا جب پاناما رپورٹس سامنے آئیں، یہ وزیراعظم کا بروقت فیصلہ تھا۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت نے ایک آزاد انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کیلئے خود کو پیش کر دیا ہے، ان دوسرے لوگوں کو بھی رضا کارانہ طور پر انکوائری کیلئے خود کو پیش کرنا چاہیے جن کے نام پاناما پیپرز میں شامل ہیں۔