سالار میرا کا 20 سالہ نوجوان گہری گھائی میں گرنے سے جاں بحق

پیر 18 اپریل 2016 22:16

ایبٹ آباد۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) یونین کونسل بانڈہ پیر خان کے گاؤں سالار میرا کا رہائشی 20 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث گہری گھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بانڈہ پیر خان کے گاؤں سالار میرا کا رہائشی اورنگزیب خان کا بیٹا اور پرویز خان کا بھتیجا شاہد خان گھر جاتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گہری گھائی میں جا گرا، مقامی لوگوں نے زخمی شاہد خان کو بروقت طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

یاد رہے کہ سالا میرا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کا فاصلہ زیادہ ہونے اور سڑک پر ٹریفک کی زیادتی کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شاہد خان جاں بحق ہوا۔ شاہد خان کو سوموار کی شام جنازہ شام کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ قلندرآباد مانگل میں سرکاری ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اموات واقع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :