آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے قتل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش پر،سب انسپکٹر انٹر ہیڈ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا

پیر 18 اپریل 2016 22:16

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے قتل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش پر،سب انسپکٹر ..

ایبٹ آباد۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے قتل کے ایک انتہائی سنگین مقدمہ میں ناقص اور غیر ذمہ دارانہ تفتیش پر میرپور پولیس سٹیشن کے ایک سب انسپکٹر، ایک انٹر ہیڈ کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کاحکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی کو ضلع ایبٹ آباد میر پور پولیس سٹیشن کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر سرور خان، انٹر ہیڈ کانسٹیبل پھول نواز اور ہیڈ کانسٹیبل مختیار کے خلاف قتل کے ایک سنگین مقدمہ میں ناقص اور غیر ذمہ دارانہ تفتیش کی مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں، تینوں پولیس اہلکاروں کی ناقص تفتیش اور اہم شہادت ضائع کرنے کی وجہ سے قاتل کو بڑا فائدہ پہنچا اور قاتل پولیس کی ناقص تفتیش کی بناء پر عدالت سے ضمانت پر رہا ہو گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آئی جی پی نے سینئر پولیس افسران پر مشتمل ایک بورڈ تیشکیل دیکر اس کیس کی دوبارہ تفتیش کرائی جنہوں نے اپنی رپورٹ میں ان شکایات کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے آئی جی پی کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے سینئر پولیس افسران پر مشتمل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں میرپور پولیس سٹیشن ایبٹ آباد کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر سرور، انٹر ہیڈ کانسٹیبل پھول نواز اور ہیڈ کانسٹیبل مشتاق کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں آئی جی پی نے ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تینوں کے خلاف محکمانہ کاروائی جلد از جلد مکمل کر کے اپنی رپورٹ بھیجوائیں تاکہ ان کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :