میروزئی میں دیرینہ دشمنی پر معمر شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

پیر 18 اپریل 2016 22:09

کوہاٹ۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) کوہاٹ کے علاقہ میروزئی میں دیرینہ دشمنی پر معمر شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ بنوں روڈ کے علاقہ میروزئی میں مبینہ ملزمان وقار اور صمد نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے مخالف فریق کے ستر سالہ معمر شخص خان خیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویذنل کے ڈی اے ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے مقتول کے بیٹے دل فراز کی مدعیت میں قتل کا واقعہ سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کا شاخسانہ وقرار دیکرمخالف فریق کے دو نامزد ملزمان وقار اور صمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :