نیشنل پروگرام فار کنڑول آف بلائنڈنس کا دوروزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام

پیر 18 اپریل 2016 22:08

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر اہتمام ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈوگر ا تحصیل با ڑہ خیبر ایجنسی میں نیشنل پروگرام فار کنڑول آف بلائنڈنس کی جانب سے دوروزہ فری آئی کیمپ منعقد کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر وں آئی ٹیکنیشن اور معاون عملہ نے بھر پور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کرتے ہوئے مفت ادویات فراہم کئے گئے جن میں تقریباً557مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا 18مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ۔

اور 156مریضوں کو جنکی نظریں کمزور تھی ان کو مفت عنیکیں دی گئیں ۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹاڈاکٹر ظفیرحسین صاحب اور کنٹرول آف بلائنڈ نس پروگرام کے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے کیمپوں کا انعقاد کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :