ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا تھانہ داؤدزئی کا معائنہ،ایس ایچ او اورقائمقام محررمعطل

پیر 18 اپریل 2016 22:08

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے تھانہ داؤدزئی کے معائینے کیلئے اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی نے تھانے کی ریکارڈ ، مختلف رجسٹر اور نفری چیک کی جس میں تھانہ ،چوکیات اور ناکہ بندیوں کی ٹوٹل 148پولیس نفری میں سے صرف 12 اہلکار موجود باقی نفری کی غیر حاضری پر اور تھانے میں انتظامات کو کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی اعجازللہ سسپنڈ جبکہ قائم مقام محرر امتیاز خان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سٹی میں جنرل ہولڈاپ کے موقع پر تھانہ خان رازق شہید کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات اور الرٹ رہنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دی گئیں ۔ایس ایس پی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں نقد انعامات اور توصیفی اسناد دیئے جائینگے اور غفلت برتنے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :