بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے کے مقدمہ کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

پیر 18 اپریل 2016 21:27

بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے کے مقدمہ کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے ..

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے کے کیس کے مرکزی ملزمان حسیم عامر اور فیضان مجید کو عمر قید اور تین‘ تین لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت لاہور نمبر چار کے جج محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی ،ملزمان کے خلاف حسین والا گاوٴں میں بچوں سے زیادتی کرکے انکی ویڈیو بنانے کے جرم میں پولیس تھا نہ گنڈا سنگھ میں مقدم نمبر 256 درج تھا،قصور ویڈیو سکینڈل کے متاثرین کے چودہ مقد مات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں 22 کے قریب ملزمان کے خلاف کیسز کا ٹرائل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :