غازی آباد پولیس کی کارروائی ُمنشیات فروش گرفتار‘چرس برآمد

پیر 18 اپریل 2016 21:27

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) غازی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لال پل کے قریب2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرورنے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

ایس ایچ اوغازی آبا د عتیق ڈوگرنے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے منشیات فروش رحمان پٹھان اورعامر اکرام کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کو الٹی کی 03کلوگرام چرس قبضہ میں لے لی۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پرایس ایچ او غازی آباد عتیق ڈوگر اور خصوصی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :