کراچی، چیک پوسٹ پر شناخت کیلئے روکنے پر اہلکاروں کا پاکستان اسٹیل سیکورٹی گارڈ پر تشدد،دو سیکورٹی گارڈ زخمی

پیر 18 اپریل 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء)چیک پوسٹ پر شناخت کے لئے روکنے پر اہلکاروں کا پاکستان اسٹیل سیکورٹی گارڈ پر تشدد،دو سیکورٹی گارڈ شدید زخمی،سی ایم ایچ ہسپتال منتقل ،اطلاع پر تمام سیکورٹی گارڈز کا ھیڈ آفیس پر احتجاجی مظاہرہ و دہرنہ ،جی ایم سیکورٹی اور یونین کے عہدیداروں کے سیکورٹی گارڈز سے مذاکرات ،معاملے کی تحقیقات کے بعد ملوث افرادکے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح اسٹیل مل کے جناح گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈز نے سادہ کپڑوں ملوث موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکاروں کو گیٹ کراس کرتے وقت شناخت کے لئے روکا تو اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوگئی اہلکاروں نے مزید اپنے ساتھیوں کو بلالیا جنہوں نے گاڑی میں آتے ہی چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی گارڈز پر حملہ کرکے بدترین تشدد کا نشامہ بنایا جس کے نتیچے دو سیکورٹی گارڈمحمد اشفاق خان اور محمد اقبال شدید زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی اسٹیل مل کے تمام سیکورٹی گارڈز نے چیک پوسٹیں خالی کر دیں اور ہیڈ آفیس میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنہ دیا اور اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر جی ایم سیکورٹی ریٹائرڈ کرنل محمد شفیق اور یونین کے عہدیداروں نے احتجاجی سیکورٹی گارڈز سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ واقع کی تین روز کے اندر تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی یقین دہانی کے بعد سیکورٹی گارڈز نے احتجاج ختم کردیا اس سلسلے میں جب جی ایم سیکورٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے صلح کرانے کی کوششین کرنے کو کہا جب کہ زخمی سیکورٹی گارڈ اشفاق خان نے رابطے کرنے پر بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار سادہ لباس اہلکار چیک پوسٹ کے غلط راستے جا رہے تھے جنہیں روک کر صحیح راستے سے جانے کو کہا گیا وہ مشتعل ہوگئے وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کردیالیکن تھوری دیر کے بعد اہلکاروں سے بھری کاڑی پہنچ گئی جنہوں آتے ہی ہم پر حملہ کردیا ۔