سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،لیاری گینگ وار ارشد پپو اور غفار زکری کا دست راست گرفتار،اسلحہ برآمد

پیر 18 اپریل 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار ارشد پپو اور غفار زکری کے دست راست کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایویسٹی گیشن نوید خواجہ کے مطابق لیاری میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری ملزم عبدالقادر عرف شنبے ولد محمد رمضان کو سعید آباد تھانے کی حدود حب ریور روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش 2 بھائیوں شریف عرف ششو سمیت متعدد افراد کے قتل اقدام قتل اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ ملزم 1997میں بغدادی اور کلری تھانے مین لگنے والی آتشزدگی کے مقدمات میں اشتہاری و مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :