سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری

مجرم اعجاز کو 21اپریل اور مجرم لیاقت کو 23اپریل کو پھانسی دی جائے گی

پیر 18 اپریل 2016 20:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سیشن جج لاہور نے سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری کر دیئے، مجرم اعجاز کو 21اپریل اور مجرم لیاقت کو 23اپریل کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

محمد اعجاز کے خلاف ننکانہ صاحب میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اعجاز کو موت کی سزا سنائی تھی، اعجاز کو سزائے موت دینے کیلئے اعجاز حسین کو مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے، لیاقت کے خلاف وہاڑی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایڈیشنل سیشن وہاڑی نے جرم ثابت ہونے پر لیاقت کو موت کی سزا سنائی تھی، لیاقت کو پھانسی دینے کیلئے محمد یوسف کو مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔