اسلام آباد میں 450 غیر قانونی کھوکھوں میں سے 300 سے زائد گرائے گئے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کھوکھے دوبارہ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے

وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

پیر 18 اپریل 2016 20:40

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 450 غیر قانونی کھوکھوں میں سے 300 سے زائد گرائے گئے لیکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کھوکھے دوبارہ قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر عتیق شیخ کی اسلام آباد میں کھوکھے مسمار کرنے اور ان کی از سر نو تعمیر کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ اس بات میں شک نہیں ہے کہ ان کھوکھوں سے اسلام آباد کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے لیکن سی ڈی اے حکام بھی پریشان ہیں کیونکہ قائمہ کمیٹی نے انہیں کھوکھے گرانے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 450 غیر قانونی کھوکھے تھے جن میں سے 300 سے زائد گرائے گئے ہیں لیکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کر دی کہ یہ کھوکھے دوبارہ بنا دیں۔