پاک قطر فیملی تکافل اورپرمس انوسٹمنٹ کے درمیان معاہدہ

معاہدے کے تحت پرمس انوسٹمنٹ مینجمنٹ کے ایجوکیشن پلان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو گروپ فیملی تکافل کوریج فراہم کرے گی

پیر 18 اپریل 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) پا ک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے Primus انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخظ کئے ہیں جس کے تحت Primusانوسٹمنٹ مینجمنٹ کے ایجوکیشن پلان میں سرمایہ کاری کرنے والوں گروپ فیملی تکافل کوریج فراہم کرے گی۔اس معاہدے کے تحت Primus ایجوکیشنل پلان میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین موت یا کسی قسم کی قدرتی و حادثاتی معذوری کی صورت میں تمام تر مراعات حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے سی ای او ناصر علی سید کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان اس معاہدے سے سرمایہ کار بینیفشریز کیلئے بہترین تعلیم کی فراہمی اور روشن مستقبل کے فواعد حاصل کرسکیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک قطر فیملی تکافل کو Primus جیسی کمپنی کے ساتھ کئے گئے اس معاہدے پر انتہائی فخر ہے اور اس معاہدے سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

Primus انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او احمد عتیق کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں تکافل کے شعبے میں سرکردہ کمپنی پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ اس معاہدے کے نتیجے میں پاک قطرکی خدمات Primus کے صارفین کیلئے مفید ثابت ہوں گی اور یہ معاہدہ اس بات کو بھی ثابت کرتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کیلئے مالیاتی تحفظ میں اضافے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔

پاکستان میں پاک قطر فیملی تکافل 2007سے انفرادی،گروپ اور بینکا پراڈکٹس فراہم کررہی ہے جس میں لائف و ہیلتھ پروٹیکشن،چائلڈ ایجوکیشن،سیونگ پلان،ڈیتھ بینیفٹس،شیئر اینڈ کیئر پلان اور انوسٹمنٹ پلان وغیرہ شامل ہیں۔پاک قطر فیملی تکافل کی ایوارڈ یافتہ شریعہ کمپلائنٹ پراڈکٹس دیگر روایتی انشورنس پراڈکٹس کے مقابلے میں کہیں زیادہ با کفایت اور فائدہ مند ہیں۔Primusانوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ،پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی سبسڈری کمپنی ہے جو کہ بھرپور مالیاتی تحفظ فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے اور اپنی خدمات کے زریعے Primusصارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :