انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر 105روپے سے گھٹ کر104روپے کی سطح پر آگئی،مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی

یورو کی قدرمیں20پیسے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید149.20رو پے سے کم ہو گئی

پیر 18 اپریل 2016 19:47

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر 105روپے سے گھٹ کر104روپے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر 105روپے سے گھٹ کر104روپے کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں97پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدڈالرکی قیمت خرید105.70روپے سے گھٹ کر104.76روپے اورقیمت فروخت105.75روپے سے گھٹ کر104.78روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.25روپے اورقیمت فروخت105.45روپے پربرقراررہی۔

فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ر پور ٹ کے مطا بق پیر کو یورو کی قدرمیں20پیسے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعدیورو کی قیمت خرید118.30روپے سے بڑھ کر118.50روپے اورقیمت فروخت119.30رو پے سے بڑھ کر119.50روپے پرجاپہنچی جبکہ70پیسے کی نمایاں کمی سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید149.20رو پے سے کم ہو کر148.50روپے اور قیمت فروخت150.20روپے سے کم ہو کر149.50رو پے ہوگئی۔