ایس ای سی پی نے اپنے صارف کو پہچاننے کا مرکزی ادارہ کے قوائد کا مسودہ جاری کر دیا

پیر 18 اپریل 2016 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ، وفاقی حکومت کی منظوری سے مرکزی (اپنے صارف کو پہچاننے ) کا ادارہ کے قوائد کا مسودہ عوامی آراء کیلئے جاری کر دیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اور ادارے مئی 15تک اس مسودہ پر اپنی آراء اور تجاویز سے کمیشن کو آگاہ کر سکتے ہیں ۔ موجودہ صورتحال میں کیپٹل مارکیٹ کے شراکت دار جیسے کہ سکیورٹیز بروکرز اپنے اپنے صارفین کی الگ الگ رجسٹریشن کرتے ہیں اور ان کے اکاونٹ الگ الگ کھولتے ہیں ۔

ہر بار اکاونٹ کھولنے یا رجسٹریشن کے لئے صارف یا سرمایہ کار سے اس کی شناختی دستاویزات بار بار حاصل کی جاتی ہیں۔ اس طریقے کار سے صارف یا سرمایہ کار کو اس شناخت کے عمل سے بار بار گزرنا پڑتا ہے اور تمام بروکرز یا اداروں کے پاس صارفین کے الگ الگ ریکارڈ ہونے کی وجہ سے صارفین کی شناخت کے بارے میں دستیاب معلومات میں فرق بھی آجاتا ہے اور اس میں شفافیت رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سرمایہ کاروں اور صارفین کے متعلق تمام معلومات کا حصول اور ان کی شناخت کی تصدیق اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیرئرزم ایکٹ کے تحت اہم اقدامات ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے مرکزی ( اپنے صارف کو پہنچانے ) کے ادارہ کے قیام کے قوائد بننے سے ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جا سکے گا اور صارفین اور سرمایہ کاروں کا تمام ریکارڈ ایک جگہ دستیاب ہو گا۔ اس سے سرمایہ کاروں اور کیپٹل مارکیٹ کے تمام شراکت داروں کے لئے آسانی پیدا ہو جائے گی ۔ قوائد کا مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :