وزیراعظم پاکستان کے خلاف سوشل میڈیاپرچلائی جانے والی مہم ایک بڑی سازش کاحصہ ہے ٗ صدیق الفاروق

پیر 18 اپریل 2016 19:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف سوشل میڈیاپرچلائی جانے والی مہم ایک بڑی سازش کاحصہ ہے۔

(جاری ہے)

بہاولپورسرکٹ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری امدادی چیکوں کی اقلیتی برادری میں تقسیم کی منعقدہ تقریب سے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کاماضی گواہ ہے کہ وہ جب بھی برسراقتدار آئے ملک نے ہرشعبہ میں تیزی سے ترقی کی ۔ منتخب حکومت کے خلاف ہونے والی سازشیں انشاء اﷲ ناکام ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دس یوم میں عمران خان کے بارے میں کچھ حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :