سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا

کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب 29اپریل کو قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا

پیر 18 اپریل 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ٗ کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب 29اپریل کو قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2016ء کے اعلان کے بعد سرکاری سکیم کے تحت 8 قومی و نجی بینکوں کی نامزد شاخوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی 29 اپریل کو وزارت مذہبی امور میں ہو گی جس میں ملک بھر سے جمع ہونے والی حج درخواستوں میں سے 86ہزار سے زائد کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 43ہزار 368پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ رواں سال پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے منظور ہونے والی قراردادوں کے تحت سرکاری سکیم کا تناسب 60فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :