رمضان پیکیج اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے حوالے سے اجلاس
پیر 18 اپریل 2016 19:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) کمشنر لاہورڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی ہدایت پر رمضان پیکج اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے منعقدہ اجلاس کی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال بھی رمضان المبارک میں لاہور ڈویژن میں رمضان بازار اور مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے اور رمضان بازاروں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اسٹال لگانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی رابطہ کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے ہفتے میں رمضان بازاروں اور مدنی دستر خوانوں کی تعداد کا تعین کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
محکمہ انڈسٹریز نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں بعض اشیاء کی ہول سیل ریٹ پر دستیابی اور سبسڈی کی آئیٹمز کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو سمری روانہ کر دی گئی ہے جس پر آئندہ ہفتہ تک فیصلہ ہو جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں تمام اضلاع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے پرائس مجسٹریٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر کوآڈینیشن عثمان خان خالد کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی اوننکانہ، ڈی سی او شیخوپورہ، ڈی او مانیٹرنگ لاہور، ڈی او انڈسٹریز، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.