پاکپتن ، مقدمہ بازی کی رنجش پر لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

پیر 18 اپریل 2016 19:10

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر لڑکی کو اغوا کر لیا گیا بتایا گیا ہے کہ ندیم احمد کی بیٹی(ن) اور سات ملزموں کے درمیان فیملی اور فوجداری کے کئی مقدمات چل رہے تھے۔

(جاری ہے)

اکبر علی اپنے کزن ندیم احمد اور اس کی بیٹی(ن) کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پاکپتن سے اوکاڑہ جا رہے تھے کہ قبرستان چک بونگہ حیات کے قریب سات ملزموں محمد صادق،علی،رضیہ بی بی وغیرہ کیری ڈبہ میں اور لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :