سول اسپتال کے سامنے ایمرجنسی کے سامنے ہر قسم کی رکاوٹ کو ختم کروایا جائے،محمد نذیر عباسی

پیر 18 اپریل 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کراچی ڈویژن کے سابقہ صدر محمد نذیر عباسی اور سول ہسپتال یونٹ کے سابقہ صدر عبداﷲ ہنگورو ، سابقہ جنرل سیکرٹیری افتخار احمد خان بابونے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سول ہسپتال کراچی میں ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی تک پہنچنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے کیونکہ ایمرجنسی کے مین گیٹ پر چنے و مونگ پھیلی کی ریڑی اور رکشاؤں اور ٹیکسی والوں کا ہجوم، گیٹ کے اند ر والی سائیڈ موٹر سائیکل اسٹینڈڈوکارپارکنگ ہونے سے مین گیٹ بند ہوگیاجس کی وجہ سے کی ایمرجنسی کے اندر داخل ہونے کاراستہ بہت تنگ ہوگیا ہے مزید اس کے کہ ہزاروں مریض و عام راہگیروں کی انٹری بھی اسی گیٹ سے ہے مزیداس کے علاوہ ٹھیلے والوں اور مختلف اقسام کی اشیاء فروخت کرنے والے ایمرجنسی کے سامنے اپنے کاروباری دوکان سجھا کربیٹھے ہیں اس کے علاوہ موٹرسائیکل اسٹینڈڈ،کار پارکنگ،عام گاڑیوں کی گزر گاہ، رکشہ و ٹیکسی والوں نے بھی اپنا اسٹینڈڈ بنا رکھا ہے، افتخار احمد خان بابونے کہا کہ یہ سب سیکیورٹی انچارج وانتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے کیونکہ سیکیورٹی گارڈ ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ کہ سول ہسپتال کی ایمرجنسی کے پاس پولیس چوکی بھی واقع ہے جسکے ہونے یا نہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ پولیس چوکی ہونے کے باوجود انتظامیہ و سیکیورٹی انچارج ، پولیس وسیکیورٹی گارڈ کے ہوتے ہوئے سول ہسپتال کی ایمرجنسی و اوپی ڈی تک پہنچنا دشوار و مشکل ہوجاتا ہے۔ عبداﷲ ہنگورو نے کہا کہ انتظامیہ و سیکیورٹی کی نااہلی و بھتہ وصولی کی وجہ سے ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ کو اسکا اندازہ نہیں ۔

سول ہسپتال کراچی کے عبداﷲ ہنگورو اور افتخار احمد بابو نے ایم ایس جمیل احمد صدیقی سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے مین گیٹ کے راستے کو موٹرسائیکل اسٹینڈڈ،کار پارکنگ،عام گاڑیوں کی گزر گاہ، رکشہ و ٹیکسی والوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے رکشہ و ٹیکسی والے مریضوں کو اندر چھوڑنے کے بعد دوسرے گیٹ سے فوری واپس کیا جائے سول ہسپتال ایمرجنسی کے راستے میں کسی بھی ٹھیلے والوں ، مختلف اقسام کی اشیاء فروخت کرنے والوں ، موٹرسائیکل اسٹیڈ ڈ،کار پارکنگ،عام گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اور ایمرجنسی کے راستے میں کوئی روکاوٹ نہیں ہونی چاہے۔

متعلقہ عنوان :