بینک آف خیبر تنازع مزید شدت اختیا ر کرگیا ٗبینک کے وائس پریذیڈنٹ عمران صمدنے استعفیٰ دیدیا

پیر 18 اپریل 2016 19:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) بینک آف خیبر تنازع مزید شدت اختیا ر کرگیا ٗبینک کے وائس پریذیڈنٹ عمران صمدنے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران صمد کو بینک انتظامیہ کی جانب سے معطل کئے جانے کی پوری تیاری کر لی گئی تھی تاہم انہوں نے معطلی سے پہلے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بینک انتظامیہ مزید ملازمین کو برطرف کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بینک آف خیبر کی جانب سے پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی پارٹی جماعت اسلامی کے وزیر خزانہ مظفر سید کیخلاف اشتہار کی اشاعت کے بعد معاملہ کشیدگی اختیار کرچکا ہے۔جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مناسب ایکشن نہ لیئے جانے پر مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ کے پی کے نے بینک آف خیبر کی جانب سے مظفر سید کیخلاف اشتہار اور الزامات کی بھر مار کو نامناسب قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :