ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے عناصر کو عوام برداشت نہیں کریں گے ‘دھرنا پارٹی نے ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا‘دھرنا دینے والے افراد ملکی ترقی کے دشمن ہیں‘ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں

مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ سیکرٹری اطلاعات پنجاب چوہدری مشتاق گل کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 18 اپریل 2016 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے عناصر کو اب عوام برداشت نہیں کریں گے دھرنا پارٹی کی وجہ سے ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ سیکرٹری اطلاعات پنجاب چوہدری مشتاق گل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے افراد ملکی ترقی کے دشمن ہیں اور ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں پانا مہ لیکس کے ذریعے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں پانامہ لیکس کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کے ہاتھ دھرنے کی طرح کچھ بھی نہیں آئے گا عوام قائد (ن) لیگ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک چائنہ راہداری منصوبہ ہر حال میں مسلم لیگ ن مکمل کرے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے کیونکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت ہی بجلی کے بحران کی وجہ ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی کے شعبہ میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے بہت جلد پاکستان توانائی شعبہ میں خود کفیل ہوجائے گا حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :