پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 18 اپریل 2016 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے مصباح ملک دختر ملک غلام سرور کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’ریاضی کے مضمون میں ثانوی سطح کے طلباء کی آگاہی تکمیل مقاصد پر ٹارگٹ ماڈل کے دوررس اثرات‘‘ کے موضوع پر،محمد ظفر اقبال بٹ ولد محمد اقبال بٹ کوسپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں ویٹ لفٹروں اور پاور لفٹروں کی عضلاتی اور استخوانی صحت پر حیاتین ڈی ۳ کے استعمال کے اثرات‘‘ کے موضوع پر،ظہیر حسن وٹو ولد محمد حسن وٹو کوپنجابی کے مضمون میں ان کے’’پنجابی لوک ادب راہیں 1857ء دی جنگ آزادی وچ پنجاب دا مہاندرا‘‘ کے موضوع پر،نوشینہ تحسین دختر مشتاق الرحمان صدیقی کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’کلیات تعلیم کے اداروں میں عدل و انصاف کا اساتذہ کے اعتماد اور ان کی رضاکارانہ کارکردگی پر اثر‘‘ کے موضوع پر اورروبینہ یاسمین دختر غلام کبیریا شاہ کوہسٹری کے مضمون میں ان کے’’مسلمانوں کی حالت سکھ دور حکومت میں 1849-1799‘‘ کے موضوع پر، پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :