فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے دومقامات پر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد

پیر 18 اپریل 2016 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے دومقامات پر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقادکیا گیا جہاں مجموعی طور پر 3246افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بھی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت فراہم کی گئیں۔ ان میڈیکل کیمپوں میں بلڈ گروپنگ اور شوگر کے بھی ٹیسٹ کئے گئے اور ان کے ساتھ ساتھ آنے والے افراد کو طبی مشورے بھی دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جن دومقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے ان میں پہلامین روڈ والٹن سٹاپ پر لگایا گیا جہاں 1766 مریضوں کا چیک کیا گیا۔ اس کیمپ کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ ڈیفنس کے مسؤل مشتاق احمد نے کی۔ جبکہ دوسرا لگنے والا میڈیکل کیمپ انڈیا پھاٹک مغلپورہ روڈ گڑھی شاہو میں لگایاگیا جہاں پر 1480مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور اس کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ مال روڈ کے مسؤل محبوب عالم نے کی۔

(جاری ہے)

ان فری میڈیکل کیمپوں پراسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پیرامیڈیکل سٹاف اور درجنوں رضا کاروں نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ جن شعبے میں مریضوں کاچیک کیا گیا ان میں آئی سپیشلٹ،چائلڈ سپیشلٹ،آرتھو سپیشلسٹ،ای این ٹی سپیشلسٹ،جگر و معدہ سپیشلسٹ،جنرل فزیشن، نیوروسرجن کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے انہیں طبی مشورے بھی دئیے۔

والٹن میں لگائے گئے کیمپ پر 155افراد کے بلڈ شوگر اور 225 افراد کی بلڈ گروپنگ کی گئی جبکہ گڑھی شاہو میں 200 افراد کے بلڈشوگر ٹیسٹ اور 310 افراد کی بلڈ گروپنگ بھی کی گئی ۔اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ خدمت خلق فلاح انسانیت کا شیوہ ہے ۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ این جی اوز کی آڑ میں دشمن ممالک کے ایجنٹس پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ کمزوروں،مریضوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سنت نبوی ﷺ ہے۔مقامی لوگوں اور معزز شخصیات نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ان کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :