ٹنڈوآدم،مقامی رہائشی کا پریس کلب پر احتجاج،بھتیجوں سے اراضی واپس دلائی جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے، مطالبہ

پیر 18 اپریل 2016 18:14

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ٹنڈوآدم کے جمن شاہ محلہ کے رہائشی حاجی نظر علی ڈیرو کی جانب سے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے اپنے بھتیجوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ میں بیمار شخص ہوں میرے بھتیجے میری خاندانی حصے کی زمین پر زبردستی قابض ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے ورثہ کی 76 ایکڑ زرعی زمین میں میرے بھائی نواز علی ڈیرو اور میرے 38 38 ایکڑ زمین حصے میں ہے میرے بھتیجوں نادر ڈیرو، بابر ڈیرو، عصمت ڈیرو،اور سبب علی ڈیرو نے اپنے والد کی 38 ایکڑ زرعی زمین بیچنے کے بعد میرے حصے کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے انہوں نے کہا میرے بھتیجوں نے گذشتہ شب میرے گھر پر فائرنگ کرکے مجھے اور میرے بیٹوں کو مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں اور زمین سے ہاتھ اٹھانے کے لئے ہمیں ہر طرح سے پریشان کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین ایک طرف زمین پر قبضہ کرکے گھر پر فائرنگ کر رہے ہیں تو دوسری جانب میرے بیٹوں فواد ڈیرو،اور بالاچ ڈیرو پر جھوٹے الزام لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اسکا فائدہ اٹھا کر میرے بھتیجوں نے اسکے حصے کی زمین بیچ دی ہے اور میری زمین پر قبضہ کرلیا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میری زمین پر قبضہ کرنے والے میرے بھتیجوں کے خلاف کارروائی کی جائے مجھے اور میرے بیٹوں کو تحفظ دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :