کراچی ،سی ٹی ڈی کی سائٹ میں کارروائی ،2ٹارگٹ کلرز گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 18 اپریل 2016 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے سائٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے سائٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان نے 2پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا ۔مظہر مشوانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2دستی بم ،2ٹی ٹی پستول برآمد کیے گئے ہیں ۔ملزمان کا تعلق ایک جرائم پیشہ گروپ سے ہے

متعلقہ عنوان :