کراچی ، بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار 5ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیاگیا

پیر 18 اپریل 2016 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار 5ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔پیر کو لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار 5ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں وجیہہ الدین ،جنید احمد،حافظ شیخ حماد ،اعجاز خان اور محمد مشعود شامل تھے ۔

رینجرز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے اسٹوڈنٹ ونگ اے پی ایم ایس او سے ہے ۔ملزمان پر لڑکیوں کی وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام ہے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو 3ماہ کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ملزمان کو نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :