ملکی ترقی کیلئے جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیاجائے ، الیاس مجید شیخ

علاقائی تجارت پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی ،چیئرمین بزنس پروموشن کونسل

پیر 18 اپریل 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) بزنس پروموشن کونسل کے چیئرمین اورلاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبرایگزیکٹوکمیٹی الیاس مجید شیخ نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستانی حکومت جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے کیونکہ دنیا کے متعدد اکنامک بلاک علاقائی تجارت کو فروغ دیکر اپنے ممالک کیلئے فوائد حاصل کر رہے ہیں لہذا علاقائی تجارت پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غربت کم کئے بغیر جنوبی ایشیاء کی ترقی ممکن نہیں ہے اس کیلئے علاقائی تجارت سب سے آسان اور سستا زریعہ ہے،بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے اور انھیں بے روزگاری و انتہا پسندی سے بچانے کیلئے اقتصادی ترقی ضروری ہے جس کی کنجی جنوبی ایشائی ممالک کے مابین تجارت ہے ، لہذا پاکستانی حکومت جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ ملکر کسٹمز کے طریقہ کار کو ہم آہنگ بنانے اور تمام نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ کو ششیں کرے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ایشائی ممالک مل کر تجارت، صنعتی پھیلاؤ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی صورتحال بہتر بنا نے میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ توانائی، بجلی کی پیداوار، بینکنگ، انشورنس اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تعاون کرکے اپنے ممالک کی غربت کودور کرکے عوام کو خوشحال بناسکتے ہیں ہمیں یورپی یونین اور آسیان جیسے گروپس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :