بی این پی کلی فیاضی بروری یونٹ کے ممبر اسد جان فیاضی کے قتل کی مذمت

پیر 18 اپریل 2016 17:49

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کر دہ بیان میں گزشتہ روزکرخصہ بروری علاقے میں بی این پی کلی فیاضی بروری یونٹ کے ممبر اسد جان فیاضی کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ واقعہ قراردیتے ہوئے حکومت وقت ضلعی انتظامیہ سے مطالبات کیا گیا کہ وہ پارٹی کے ممبر کی بہمانہ قتل میں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بیان میں پارٹی ممبر کی شہید اسد جان فیاضی کی جدوجہد پارٹی کیلئے خدمات زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ پارٹی کی سیاسی وجمہوری جدوجہد میں پیش پیش تھے اور یونٹ سطح کی سرگرمیوں میں یونٹ کو فعال کردار ادا کرنے میں اہم کردار ادا کر تے تھے بیان میں کہا گیا کہ آج بھی مختلف سازشوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے سے پارٹی کی نہتے کارکنوں کو راستے سے ہٹانے کی کوششیں اور منصوبے جاری وساری ہے بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کی شہید رہنماء کی مشن اور جدوجہد کے فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے کارکنان جدوجہد کرے بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ اس بزدلانہ واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرے ورنہ پارٹی خاموشی اختیار نہیں رہے گا دریں اثناء پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی سیکرٹری غلام نبی مری ،سینئر نائب صدر یونس بلوچ،احمد نواز بلوچ، میر شاہجہان لہڑی،حاجی خان محمد لہڑی،شیر محمد لہڑی،میر عبدالحئی بنگلزئی،نورالحق مری،عبدالنبی مری،ماسٹر عبدالحلیم بنگلزئی،حاجی محمد بخش بنگلزئی اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور کارکنو ں نے شہید ممبر کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :