Live Updates

یوم تاسیس، 42 نکاتی ضابطہ اخلاق تحریک انصاف کے حوالے

اسد عمر آج اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سے ملاقات کریں گے اور ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیں گے

پیر 18 اپریل 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے بیالیس نکاتی ضابطہ اخلاق تحریک انصاف کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسے کے حوالے سے بیالیس نکاتی ضابطہ اخلاقی ترتیب دے کر پی ٹی آئی کے حوالے کردیا ہے۔

آج بروز منگل تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) مشتاق احمد اور ایس ایس پی ساجد کیانی سے ملاقات کریں گے اور ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیں گے بیالیس نکاتی ضابطہ اخلاق کی کاپی حتمی شکل دیں کہ عمران خان اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ارسال کردیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات