قبائلی علاقوں میں امن عوام‘ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے آیا،اقبال ظفر جھگڑا

۔ مئی میں 20 لاکھ قبائلیوں کو گھروں میں منتقل کیا جائے گا اور فاٹا میں شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچایا جائے گا،گورنر کے پی کیکا باجوڑ ایجنسی کا دورہ ، قبائلی جرگے سے ملاقات کی

پیر 18 اپریل 2016 17:44

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن قبائلی عوام‘ پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کے باعث آیا۔ مئی میں 20 لاکھ قبائلیوں کو گھروں میں منتقل کیا جائے گا اور فاٹا میں شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ پیر کے روز گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا جہاں پر قبائلی جرگے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی ‘ بسم الله خان ‘ شہاب الدین ‘ سینیٹر ہدایت الله‘ علی رسول سمیت فوجی حکام بھی موجود تھے۔ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں جو آج امن نظر آرہا ہے اس کے پیچھے قبائلی عوام سمیت پاک فوج کے جوانوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

قبائی عوام نے جو لازوال قربانیاں دی ہیں آج وقت آگیا ہے کہ ان کے دکھ درد کا مداوہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ تک قبائلی علاقہ جات میں بیس لاکھ ٹی ڈی پی اپنے اپنے گھروں کو عزت کے ساتھ لوٹا دیئے جائیں گے۔

گورنر کے پی کے نے اچانک باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاد باجوڑہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی کا جائزہ لیا گورنر نے باجوڑ ایجنسی میں جاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں تین بچوں کو سکول میں نام اندراج بھی کروایا گورنر کے پی کے نے مزید کہا کہ باجوڑ سمیت پورے فاٹا میں تعلیم کو عام کرکے شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچایا جائے گا

متعلقہ عنوان :