ڈیرہ مراد جمالی، رشتے کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص قتل ،ملزمان فرار

پیر 18 اپریل 2016 17:37

ڈیرہ مراد جمالی۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) تحصیل تمبو کے علاقے میں رشتے کے تنازعے پر مسلح افرادکی فائرنگ ،ایک شخص قتل ،ملزمان فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ میرحسن میں رشتے کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالجبارنامی شخص کو قتل کردیاجبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :