وزارت دفاع کے ماتحت 43کنٹونمنٹس کے 350 تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کے تحت داخلوں کا اعلان

پیر 18 اپریل 2016 17:35

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) وزارت دفاع کے ماتحت وفاقی نظامت تعلیم (ایف جی ای آئی کینٹ اینڈ گریثرن ) نے ملک بھر کے 43کنٹونمنٹس کے 350سے زائد تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کے تحت داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کینٹ اینڈ گریژن ڈائریکٹو یٹ کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹس کے علاقوں میں قائم ایف جی کے سکولوں میں1996کی ایس او پی کی روشنی میں زیر ملازمت مسلح افواج کے افراد ‘وفاقی تعلیمی اداروں ‘ ایم ای ایس کے اندرون چھاؤنی داخلوں کا کوٹہ 65فیصد ‘بیرون چھاؤنی کوٹہ 35فیصد ‘ مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد کے بچوں کے لیے اندرون چھاؤنی اور بیرون چھاؤنی 10,10فیصد ‘دفاعی تخمینہ جات سے ادائیگی کے اداروں کے ملازمین کے بچوں کے لیے اندورن چھاؤنی اور بیرون چھاؤنی 10,10فیصد ‘اوپن میرٹ اندرون چھاؤنی 15فیصد ‘بیرون چھاؤنی 45فیصد ‘کالجز میں ایف اے ‘ایف ایس سی زیر ملازمت مسلح افواج کے افراد ‘وفاقی تعلیمی اداروں ‘ ایم ای ایس کے اندرون چھاؤنی داخلوں کا کوٹہ35فیصد ‘بیرون چھاؤنی کوٹہ 35فیصد ‘ مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد کے بچوں کے لیے اندرون چھاؤنی اور بیرون چھاؤنی 10,10فیصد ‘دفاعی تخمینہ جات سے ادائیگی کے اداروں کے ملازمین کے بچوں کے لیے اندورن چھاؤنی اور بیرون چھاؤنی 10,10فیصد ‘اوپن میرٹ اندرون چھاؤنی45فیصد ‘بیرون چھاؤنی 45فیصد کے کوٹے کے تحت داخلے ہو سکیں گے ۔