خان پور،مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا

پیر 18 اپریل 2016 17:30

خان پور ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا،اس ضمن میں خان پور میں مزدور تنظیموں کا اجلاس مزدور اتحاد کے صدر فدا حسین چانڈیہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ مزدوروں کا عالمی دن شکاگو کے ان شہیدوں کے حوالے سے منایا جاتا ہے جنہوں نے مزدوروں کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،اجلاس میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن جوش خروش سے منانے اور ان کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :