پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے،ڈی او (سی) رحیم یار خان

پیر 18 اپریل 2016 17:30

رحیم یار خان ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) ڈی او (سی) رحیم یار خان محمد حنیف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کیونکہ اس موذی مرض کے باعث جہاں ہمارے نونہال عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو رہے ہیں ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہونے والی تربیتی ورکشاپس کی مانیٹرنگ کریں اور وہ خود بھی محکمہ صحت کی تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 100فیصد نتائج حاصل کرنے کے لئے دیگر محکموں کے افسران کو بھی ذمہ داریاں دی جائیں ۔انہوں نے محکمہ صحت کی تمام مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے کنٹرول روم، سوشل میڈیا سمیت بھر پور تشہیری و میڈیا مہم کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنے افسران کے ڈیوٹی روسٹرز نکالیں گے جبکہ یونین کونسل سطح سے لیکر تحصیل و ضلع تک آنے والی ہر شکایات پر فوری رد عمل ظاہر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت سے تعاون کر نے پر پولیس، ایجوکیشن، زراعت سمیت دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان نے کہا کہ 25تا27اپریل 2016ء کو پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لئے سٹاف کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ہیلتھ کوآرڈینیٹر ٹو ڈی سی او ڈاکٹر مفکر میاں نے کہا کہ ضلع بھر میں 8لاکھ 39ہزار 189پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لئے 1743موبائل،223فکس ٹیمیں اور146ٹرانزک پوائنٹس پر عملہ فرائض انجام دے گا مجموعی طور پر2112ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ این اے بچوں کو یونین کونسل سطح سے ریکارڈ رکھا جائے گا جبکہ ٹیمیوں کی نگرانی میں جو نقائص ہیں انہیں بھی ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :