لاڑکانہ ، نظر محلہ کے رہائشیوں کا بااثروں کے ظلم اور زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 اپریل 2016 17:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے نظر محلہ کے رہائشیوں نے بااثروں کے ظلم اور زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سکندر جتوئی، اعجاز علی جاگیرانی اور دیگر نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ احمد علی عمرانی، بخت علی، ممتاز علی اور دیگر نے کچھ روز قبل ہمارے مکانوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور ہم سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کررہی۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرکے تحفظ دی جائے۔