سیپکو کی جانب سے نیب کی ہدایات پر بقایاجات ادا نہ کرنے والے 8 ہزار صارفین کو نوٹسز جاری

پیر 18 اپریل 2016 16:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ ڈویژن میں سیپکو کی جانب سے نیب کی ہدایات پر بقایاجات ادا نہ کرنے والے 8 ہزار صارفین کو نوٹسز جاری، بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں آپریشن کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سیپکو حکام کی جانب سے نیب کو ایک مراسلہ بھیج کر بجلی چوری میں ملوث اور بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کی فہرستیں ارسال کی گئی تھی جس پر نیب کی جانب سے لاڑکانہ ڈویڑن کے لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندہکوٹ کے 8 ہزار بجلی کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا بھی عندیہ دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں کرکے مقدمات بھی ان صارفین کے خلاف درج کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لاڑکانہ ڈویڑن کے پانچوں اضلاع کے 300 دیہات کے 121 بجلی کے ٹرانسفارمر اتارے جاچکے ہیں، کروڑوں روپیوں بقایاجات کی وصولی کے لیے سیپکو حکام کی جانب سے 8 ہزار صارفین کو بھیج جاچکے ہیں، ذرائع کے مطابق جن صارفین کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں ان کے ہاں ایک لاکھ سے زائد بقایاجات ہیں اگر انہوں نے جمع نہ کیے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر سیپکو کے سپریٹیڈنٹ انجنیئر نظیر سومرو نے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویزن کے اندر ہزاروں کی تعداد میں صارفین کے ہاں کروڑوں روپیوں کے بقاجات ہیں، بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں ان صارفین کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :