پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا ، چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن سے قبل کورکمانڈر ملتان لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم کا کچے کے علاقے کا دورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اپریل 2016 16:49

پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ، علاقہ دھماکوں سے گونج ..

راجن پور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔18اپریل۔2016ء) :پاک فوج نے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے،جس کے باعث علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے آپریشن کے باعث علاقے میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال اور گولہ باری کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں عوام نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے حق نعرے لگارہے ہیں۔

پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہورہے ہیں۔واضح رہے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کرنے سے قبل کورکمانڈر ملتان لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم نے کچے کے علاقے کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا،اور آپریشن میں شریک فورسز کے نوجوانوں سے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :