پاک ایران80فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی میں رعایت سے برآمدات میں اضافہ ہوگا‘ راجہ عدیل

پیر 18 اپریل 2016 16:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے پاکستان ،ایران کی جانب سے 80فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی میں رعایت پر متفق ہونے کو ایک بڑی مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی فریم ورک معاہدہ ملکی خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ملتی ہیں اس لیے دونوں ممالک کے درمیان آسانی سے تجارتی سرگرمیاں ہوسکیں گی ۔

راجہ عدیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترجیی تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کو اوسط اٹھارہ فیصد مصنوعات پر ڈویٹیز میں رعایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت پاکستان نے ایران کو 338اور ایران نے پاکستان کو309اشیاء پر ڈیوٹیز میں رعایت دے رکھی ہے تاہم آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک نے اسی فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت پر اتفاق کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تجارت کا حجم 27ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھنے سے حکومت کا نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :