کوئٹہ مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ، شہریوں کو پریشانی، قلت کا نوٹس لیا جائے، اہلیان ترین روڈ

پیر 18 اپریل 2016 14:04

کوئٹہ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) کوئٹہ مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بڑھتی گرمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت بھی شدت اختیار کرگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑرہا ہے ،اس موقع پر ترین روڈ مدرسہ گلی کے لوگوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

18 اپریل۔2016ء“کو بتایا کہ ترین روڈ اور مدرسہ گلی میں شدت پانی کی قلت ہے جبکہ واسا حکام سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن متعلقہ محکمہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف سیکرٹری اور متعلقہ صوبائی وزیر نواب آیا زخان جوگیزئی سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :